نئی دہلی، 29جون(ایس ا ونیوز؍آئی این ایس انڈیا)استنبول ہوائی اڈے پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے امریکی سفیر رچرڈ ورما نے آج کہا کہ امریکہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے ہندوستان جیسے ساتھیوں کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ورما نے کہا کہ میں نے کل رات استنبول میں ہوئے خوفناک واقعہ کا ذکر کرنا چاہتا ہوں۔امریکہ اتا ترک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ہوئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری تعزیت متاثرین اور ان کے رشتہ داروں کے ساتھ ہے اور ہم زخمیوں کے فوری ٹھیک ہونے کی خواہش کرتے ہیں۔ورما نے کہا کہ ہمارے شہریوں کے درمیان عالمی تعلق کسی دہشت گرد کی بندوق یا بم سے زیادہ طاقتور ہے اور ہم اس چیلنج سے نمٹنے اور اسے شکست دینے کے لئے ہندوستان سمیت اپنے ساتھیوں کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔ورما نے یہ تبصرہ انڈ۔ امریکن چیمبر آف کامرس کی جانب سے منعقد ہ کانفرنس میں اہم خطاب کے دوران کیا۔